صوبائی صدر ہمایوں خان کے دورہِ اپر چترال…پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کا مشاورتی اجلاس
اپرچترال( نمائندہ آوازچترال)پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کا ایک مشاورتی اجلاس زیر صدارت امیر اللہ صدر پی پی پی اپر چترال بونی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا اجلاس میں ضلعی کابینہ اور تحصیل کابینہ سمیت پارٹی کے چیدہ چیدہ کارکنان نے شرکت کی،جن میں صوبائی صدر ہمایوں خان کے دورہِ اپر چترال سمیت استقبال کی تیاریوں وغیرپر تفصیلی بحث کی گئی اور درجہ ذیل پروگرام کو حتمی شکل دی گئی
1۔ متفقہ طورپر فیصلہ ہوا کہ صوبائی صدربدھ 21 اکتوبر کو اپر چترال کا دورہ کرینگے
2۔ کورونا Sops کو مدنظر رکھتے ہوئے جلسہ کرنے کے بجائے ورکرز کنونشن منعقد کیا جاے گا۔
3۔صوبائی صدر ورکروں سے خطاب کر ینگے، اسکے بعد ضلع اپر چترال کے عہدیداران سے حلف لیں گے اور تمام تنظیمی عہدیداران سے مشترکہ ملاقات کریں گے اور آیندہ کے لیے گائیڈ لائن دینگے
4۔ میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ آئندہ پارٹی عہدیداران کی مدت 5 سال کے لئے ہوگا
6۔ پارٹی کے تمام ورکروں سے مذکورہ تاریخ کو بونی PTDC ہوٹل میں آنے کی گزارش کی گئی تاکہ مہمان کا بھرپور استقبال کیا جاسکے۔