80

پولو کا فائنل میچ بونی…. بونی لشٹ پولوٹیم نے بونی موڑگرام پولو ٹیم کو فائنل میچ میں ہرا دیا۔

 اپرچترال(ذاکر محمد زخمی) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال اپر چترال میں ثقافتی کھیلوں کو فروغ دینے کے سلسلے میں پیش پیش۔۔ کھیلوں کا بادشاہ اور بادشاہوں کا کھیل پولو کا آج فائنل میچ بونی لشٹ اور بونی موڑگرام کے مابین پولوگرائونڈ بونی میں کھیلا گیا۔ ثقلین اسسٹنٹ کمشنر مستوج بطور مہمان خصوصی اس فائنل میچ میں شرکت کی۔ شاہ عدنان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے بطور گیسٹ آف آنر اس میچ سے محظوظ ہوئے۔ شاندار اور دلچسپ مقابلے کے بعد بونی لشٹ پولوٹیم نے بونی موڑگرام پولو ٹیم کو فائنل میچ میں ہرا دیا۔ مہمان خصوصی ثقلین سلیم نے اپنے خطاب میں دونوں پولو ٹیموں کو بہترین کھیل پیش کرنے پر مبارکباد دی اور تماشائیوں کو کورونا وائرس سے متعلق SOPsکو یقینی بنانے اور اس موذی مرض سے خود کو اور اپنے خاندان والوں کو محفوظ رکھنے کے سلسلے میں آگاہی دی۔ انہون نے آپس میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے حوالے سے بھی ہدایات دیں۔ تماشائیوں اور پولو منتظمین نے اے،سی کو اس فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی دنیا میں تباہی مچا دینے والے کورونا جیسے وبائی مرض سے خود کو محفوظ رکھنے کے سلسلے میں آگاہی دینے پر ان کا شکریہ ادا کئے۔

Facebook Comments