تازہ ترینکھیل

دروش پولو فیسٹیول اختتام پذیر،۔۔ فائنل میچ میں نگر فورٹ نے مد مقابل کورو دروش کو ایک کے مقابلے میں چھ گولوں سے شکست دی

دروش(نمائندہ آوازچترال) سپورٹس کوآرڈنیشن کمیٹی دروش کے زیراہتمام سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے تعاؤن سے منعقد ہونے والا دروش پولو فیسٹیول نگر فورٹ پولو ٹیم کی جیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اس فیسٹیول میں آٹھ ٹیمیں شامل تھیں جن میں اپر اور لوئر چترال سے کھلاڑی کھیل رہے تھے۔ ونگ کمانڈر چترال سکاؤٹس 145ونگ کرنل مدثر فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر دروش عبدالحق، ایس آر ایس پی کے فیلڈ کوآرڈنیٹر منیر احمد سید، ڈی پی ایم طارق احمد، پی ٹی آئی کے ضلعی صدر سجاد احمد، جنرل سیکرٹری شہزادہ فیصل صلاح الدین، پولو ایسوسی ایشن کے سیکر ٹری معیز الدین بہرام اور ایسوسی ایشن کے دیگر اراکین کے علاوہ سینکڑوں تماشائیوں نے پولو کا شاندار اور دلچسپ مقابلہ دیکھا۔ فائنل میچ میں نگر فورٹ نے مد مقابل کورو دروش کو ایک کے مقابلے میں چھ گولوں سے شکست دی۔
مہمان خصوصی کرنل مدثر، اے سی دروش عبدالحق، ایس آر ایس پی کے ڈی پی ایم طارق احمد اور منیر احمد سید نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔مہمان خصوصی کرنل مدثر نے اپنی طرف سے ونر اور رنر ٹیموں کو کیش انعامات بھی دئیے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپورٹس کوآرڈنیشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شہزادہ ہشام الملک نے کہا کہ اس ٹورنمنٹ میں دروش کی آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی تھیں مگر ہر ٹیم میں اپر اور لوئر چترال کے نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع دیا گیا، اس ٹورنمنٹ کے انعقاد کا مقصد دروش میں پولو کو ترقی دینا ہے۔
واضح رہے کہ اس ٹورنمنٹ کے انعقاد کے سلسلے میں SRSPنے پی پی اے ایف فنڈڈ پراجیکٹ PPRکے یوتھ انگیجمنٹ ایکٹویٹی کے تحت معاؤنت فراہم کی تھی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button