53

اپرچترال ….کورونا وائرس سے متعلق عام عوام میں آگاہی پھیلانے اور احتیاطی تدابیر  پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری

 اپرچترال(ذاکر محمد زخمی)  کورونا وائرس سے متعلق عام عوام میں آگاہی پھیلانے اور احتیاطی تدابیر  پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری۔۔ شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر جناب ثقلین سلیم اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے اپر چترال کے مختلف بازاروں ، اڈے اور پبلک مقامات کا دورہ کیا اور کورونا وائرس جیسے موذی مرض سے خود کو محفوظ رکھنے اوراحتیاطی تدابیر اپنانے کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کیا اور متعدد ٹرانسپورٹرز اور دکانداروں کو بغير ماسک پر جرمانے لگائے گئے۔ مزید برآں لوگوں کو روزانہ کی بنیاد پر ماسک اور سنیٹائزرکا استعمال کرنے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے سلسلے میں آگاہی دی گئی۔

Facebook Comments