تازہ ترینکاروبار

مہنگائ فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف زبردست کاروائی

  اپرچترال(ذاکر محمد زخمی)  ۔ شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات کی روشنی میں جناب ثقلین سلیم اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے جناب شاہ عدنان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور ظفرعالم اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر مستوج کے ساتھ ملکر اپر چترال کے مختلف بازاروں میں مہنگائ فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف زبردست کاروائی عمل میں لائ گئ۔ سرکار کی طرف سے جاری شدہ نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانہ کیا گیا اور آئندہ کے لئے محتاط رہنے کی تلقین کی گئی۔ دریں اثناء انہوں نے کم وزن چکن فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی اور کئی چکن فروش کو آڑے ہاتھوں لیا اور بھاری جرمانے لگائے۔ انہون نے تمام کاروباری طبقات کو آئندہ کے لئے ذخیرہ اندوزی اور سرکاری نرخنامےکی پامالی سے باز رہنے کے سلسلے میں سخت ترین احکامات صادر کیے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button