تازہ ترین

کلکٹر کسٹمز کے پی خلیل یوسفانی،سپریڈنٹ کسٹم تنویر احمد،پی آر او ٹو کلکٹر سہیل احمد، یو سی ارندو کا دورہ کیا

چترال( آوازچترال)کوارڈنیٹر فیڈریشن آف پاکستان کامرس اینڈ انڈسٹری سرتاج احمد خان کے خصوصی دعوت پر بدھ کے روز کلکٹر کسٹمز کے پی خلیل یوسفانی،سپریڈنٹ کسٹم تنویر احمد،پی آر او ٹو کلکٹر سہیل احمد،اے سی دروش عبدالحق اور دیگر مہمانوں نے یو سی ارندو کا دورہ کیا۔
صدر چمبر آف کامرس ضلع چترال حاجی سلطان اور دیگر کاروباری شخصیات بھی اُن کے ہمراہ موجود تھے۔ارندو کے مقام پر علاقہ کے اکابرین کے ساتھ نشست کے بعد اُنہوں نے پاک افغان کسٹمز اسٹیشن کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پرمہمانوں نے کہا کہ انشاللہ بہت جلدارندو کے مقام پر پاک افغان تجارتی روٹ کھول دیا جائے گا۔یہ قومی اور صوبائی حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے جو سالوں بعد کامیاب نئی تجارتی راستے کھولنے جارہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ انشاء اللہ یہ چترال کے ساتھ ساتھ ملاکنڈ ڈویژن خیبرپختونخوا اور پورے ملک میں درآمد اور برآمد کو بڑھانے کا بہترین ذریعہ ثابت ہوگا۔ اور چترال مستقبل قریب میں پاکستان کا ماڈرن ضلع بن کر اُبھرے گا۔قبل ازین مہمانوں کا علاقہ پہنچنے پر اُن کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور اُنہیں ہار پہنائیں گئے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button