تازہ ترین

پاکستان میں برطانوی اور کینڈین ہائی کمشنر کا دو روزہ دورہ چترال

چترال (نمائندہ  آوازچترال  )پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر  اور کینڈین ہائی کمشنر  نے اپنے اپنے سفارت خانہ کے سینئر اسٹاف کے ہمراہ چترال کا دو روزہ دورہ کیا اور چترال ٹاؤن اور گرم چشمہ میں آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کے زیر اہتمام مختلف پراجیکٹ سائٹوں کا دورہ کیا جن کے لئے مالی معاونت برطانیہ اور کینڈا نے الگ الگ کئے تھے۔ آغا خان فاونڈیشن پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو افیسر اختر اقبال بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی چترال لویر نوید احمد نے وفد کے ارکان کے اعزازمیں عشائیہ دیا جس میں معززین شہر اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر ڈی سی نے کہاکہ ہائی کمشنروں کا دورہ چترال برطانیہ کے شاہی جوڑے کے دورہ چترال کے ایک سال مکمل ہونے کے بعد ہورہا ہے جس میں وہ پاکستانی عوام کے لئے بالعموم اور چترالی عوام کے لئے بالخصوص خیر سگالی کا پیغام لائے ہیں جوکہ اس علاقے کی ترقی میں حصہ لینے کی عزم کا مظہر ہے۔ چترال کے عوام کی طرف سے چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے برطانوی شاہی جوڑے کے لئے تخائف ارسال کردیا جنہیں سرتاج احمد خان نے برطانوی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔ اس موقع پر اپنی اردو زبان میں تقریر میں برطانوی ہائی کمشنر نے چترال کی قدرتی حسن اور اس کے لوگوں کی مہمان نوازی اور یہاں پر ٹورزم کی پوٹنشل کا خصوصی ذکر کیا اور اس علاقے میں بار بار آنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ مہمانوں نے چترال کے مقامی فنکاروں کی طرف سے پیش کی جانے والی ثقافتی شو میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button