تازہ ترین

کورونا وائرس سے بچنے کے حوالے سے حکومت کی طرف سے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں…اسسٹنٹ کمشنر اپر چترال

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی) شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر حال ہی میں کھولے گئے تعلیمی اداروں میں صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں اج مورخہ 06/10/2020 کو ثقلین سلیم اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر اپر چترال نے گورنمنٹ ہائی سکول بونی، پامیر پبلک سکول اینڈ کالج بونی اور دوسرے پبلک و پرائیوٹ تعلیمی اداروں کا دورہ کیااور تعلیمی اداروں کے سربراہان اور طالبعلموں سے ملاقات کی۔ اسسٹنٹ کمشنرصاحب نے تمام فیکلٹی ممبرز اور طالب علموں کو کورونا وائرس سے محفوظ رہنے سے متعلق احتیاطیں تدابیر اپنانے کے لئے زور دیا۔ انہوں نے جملہ اساتذہ و طالبعلموں کو ماسک اور سنیٹائزرکا استعمال یقینی بنانے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے حوالے سے بھی سخت ترین احکامات صادر کیے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے اثرات موجود ہیں اور اپر چترال میں روز بروز کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس لئے یہ ہم سب پر لازم ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے حوالے سے حکومت کی طرف سے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button