49

ملک بھر کی طرح لوئیر چترال میں ورلڈ ٹیچرز ڈے گورنمنٹ ہائی سکول کے حال میں انتہائی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا

چترال(نمائندہ  آوازچترال  )ملک بھر کی طرح لوئیر چترال میں شہید اسامہ کئیر اکیڈمی کی زیر اہتمام ورلڈ ٹیچرز ڈے گورنمنٹ ہائی سکول کے حال میں انتہائی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا-عالمی ٹیچرز ڈے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد نے کہا کہ شہید اسامہ کیریئر اکیڈمی کے ساتھ قریبی تعلق ہے انشاء اللہ اس اکیڈمی کے لیے ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہیں ایک سال کے اندر اے کے ایس آرایس پی کے ساتھ مل کر اس کے لیے الگ بلڈنگ کا بندوست کر یں گے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہومین رائٹس عبدوالی خان نے اساتذہ کو درپیش مسائل کا حل تلاش کرنے پر زور دیا اور کہا کہ بہت جلد ہم اساتذہ کے ساتھ مشاورت کے بعد ان کے مسائل حال کریں گے۔
ڈائریکٹر اسامہ کئیرر اکیڈمی فدا الرحمن کا کہنا تھا کہ وہ قومیں کبھی ترقی نہیں کرتیں جو اپنے استاد کی عزت نہیں کرتیں۔ استاد معماران قوم ہیں جن کے ہاتھ میں قوم کا مستقبل ہے۔ تعلیم کے بغیرہم قوموں کی زندگی میں کوئی مقام حاصل نہیں کر سکتے اور تعلیم کی فراہمی استاد کے بغیر ناممکن ہے۔ اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر آئیں عہد کریں کہ ہم اپنے استاد کو عزت ومرتبہ سے نوازیں گے۔حکومت کو بھی چاہیے کہ اساتذہ کو معاشی فکر سے آزاد کرنے اور ان کے وقار میں اضافہ کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کرے۔اس موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسا تذہ میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے

Facebook Comments