تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں ایک اور معاون خصوصی کا اضافہ، کابینہ کے حجم میں مسلسل اضافہ، تعداد 52 ہو گئی

اسلام آباد(  آوازچترال) ڈاکٹر وقار مسعود کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو مقرر کر دیا گیا۔وزیراعظم آفس کے مطابق ڈاکٹروقارمسعودخان کومعاون خصوصی برائے ریونیو تعینات کردیاگیا، وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹروقارمسعودکی تعیناتی کی منظوری دی ہے،ڈاکٹر وقار مسعود کاعہدہ وزیرمملکت کے برابر ہو گا۔ واضح رہے کہ اس نئی تعیناتی کے ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں ایک اور غیر منتخب شخصیت کا اضافہ ہونے سے کابینہ میں غیر منتخب افراد کی تعداد اب 20 ہوگئی ہے اور کابینہ کا مجموعی حجم 52 تک پہنچ گیا ہے۔ ڈاکٹر وقار مسعود خان کی تعیناتی سے قبل وفاقی کابینہ میں وزراء کی کل تعداد 27، وزراء مملکت 4 جب کہ مشیروں کی تعداد 5 ہے جب کہ اب وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 16 تک پہنچ چکی ہے، 2 معاونین کے پاس وفاقی وزیر کا درجہ ہے اور یہ معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ثانیہ نشتر اور معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب ہیں،وزیراعظم کے معاون برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ بھی غیرمنتخب شخصیت ہیں جب کہ کابینہ کے غیر منتخب ارکان میں 7 ڈاکٹرزبھی شامل ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button