تازہ ترین

پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال..صوبائی صدر  ہمایون خان 15 سے 25 اکتوبر کے درمیان اپر چترال کا دورہ کرینگے۔

اپرچترال( آوازچترال) پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کی ایک اہم میٹنگ آج بونی میں صدر پیپلز پارٹی اپر چترال  امیر اللہ  کے زیر صدرات منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں اپر چترال کے تمام علاقوں سے پارٹی عہدیداران اور سینئر کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ میٹنگ کا انعقاد صوبائی صدر  ہمایون خان   کے اپر چترال کے دورے کے انتظامات کے سلسلے میں تھا۔ چونکہ پارٹی کارکنان کی خواہش تھی کہ اپر چترال علیحدہ ضلع بننے کے بعد صوبائی صدر کو نئے ضلعے کا دورہ کرنا چاہئے اور صوبائی صدر نے ان کی خواہش کے پیش نظر اپر چترال کے دورے کے لئے آرہے ہیں۔ میٹنگ میں مزکورہ دورے کے سلسلے میں سیر حاصل گفتگو ہوئی اور طے پایا کہ صدر صاحب 15 سے 25 اکتوبر کے درمیان اپر چترال کا دورہ کرینگے۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کی ختمی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی آئندہ کے انتظامات کے لیئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button