51

نئی نسل یہ کتاب ضرور پڑھے ارطغرل ڈرامہ دکھانے کے بعد عمران خان نے نوجوانوں کیلئے کتاب بھی تجویز کردی

اسلام آباد(آوازچترال )وزیر اعظم عمران خان نے انسٹاگرام پر محبت کے چالیس اصول   کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ”میں اس اکتوبر میں اپنے نوجوانوں کو ایلف شفق کی تحریر کردہ ناول محبت کے چالیس اصول پڑھنے کی تجویز کرتا ہوں۔یہ کتاب روحانی محبت، صوفی ازم ، رومی اور ان کے مرشد شمس تبریز کے بارے میں ہے کچھ سال پہلے میں نے یہ کتاب پڑھی تھی اور وہ اسے پڑھ کر بہت متاثر ہوئے۔یادرہے کہ فورٹی رولز آف لو(Forty rules of love) ترکی اور انگریزی کی مشہور ناول نگار ایلف شفق کی ایک بہترین تخلیق ہے جس میں انہوں نے مولانا جلال الدین رومی اور شمس تبریز کی دوستی اور تصوف کو بیان کیا ہے۔اس ناول میں انہوں نے 8 سو سال قدیم رومی و شمس کی محبت کو اکیسویں صدی کے ایک کردار کے ذریعے نہایت دلچسپ انداز میں تحریر کیا ۔یاد رہے کہ اس سے قبل ان کی ہی ہدایت پر پی ٹی وی پر ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل دکھایا جارہاہے ۔

Facebook Comments