دروش پولیس؛۔دوہرے قتل کے الزام میں 5ملزمان گرفتار
چترال (آوازچترال ) علاقہ دروش گول میں دو بھائیوں ضیاء الرحمن اور عزیز الرحمن کی یکے بعد دیگر ے دروش گول میں دس ماہ کے وقفے میں یکے بعد دیگر ے حادثاتی اموات پر ان کی والدہ کی درخواست پر چترال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پانچ نامزد ملزما ن کو گرفتار کرکے مقامی عدالت سے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔ دروش پولیس کے مطابق سخی دہ زوجہ محمد خان ساکنہ دروش گول نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ ان کا ایک بیٹا ضیاء الرحمن 9دسمبر 2017کو جبکہ دوسرا بیٹا 30اگست 2018کو جنگل میں پہاڑی پر گر جان بحق ہوگئے لیکن اس کا ذمہ دار انہوں نے محمد ایوب، فضل اور عین اللہ پسران بغداد خان، بخت روان، بہرام خان پسران فیروز خان اور سیف الرحمن ولد بخت روان ساکنان دروش گول پر براہ راست اور دلاور خان اورشہاب الدین ساکنان براول بانڈہ اپر دیر پر اعانت جرم کے طو رپر لگادیا جس پر پولیس نے ضابطے کی کاروائی مکمل کرنے کے بعد پانچ ملزمان بخت روان، بہرام، سیف الرحمن، محمد ایوب اور احسان اللہکوگرفتارکرلیاہے۔