63

سعد رفیق بے قصور نکلے نیب نے ن لیگی رہنما کیخلاف اہم ترین کیس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور( آوازچترال )مسلم لیگ( ن) کے رہنما سعد رفیق کیخلاف نیب لاہور نے ریلوے راضی لیز پر دینے کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ڈی جی نیب نے حتمی منظوری کیلئے چیئرمین نیب کو سفارشات بھیج دیں۔نیب ذرائع کے مطابق لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق پر ریلوے کی زمین من پسند افراد کو سستے داموں لیز پر دینے کا الزام تھا، شکایت کی گئی تھی کہ خواجہ سعد رفیق نے لاہور والٹن روڈ اور یو ای ٹی پر اراضی 33 سال کیلئے لیز پر دلوائی،سعد رفیق نے ریڈمکو کے ذریعے یہ زمین من پسند کنٹریکٹرز کو فائدہ پہنچانے کیلئے دی۔ریلوے نے جس کمپنی کو زمین لیز پر دی گئی انہوں سے سب سے زیادہ بولی لگائی، سعد رفیق پر جو الزام لگایا گیا کہ من پسند افراد کو زمین ٹھیکے پر دی گئی ۔نیب کے مطابق شکایت کنندہ کی درخواست پر مکمل چھان بیان اور انکوائری کی گئی تاہم ان الزامات میں کوئی سچائی ثابت نہ ہونے کی بناء پر درخواست نمٹا دی گئی اور سعد رفیق کیخلاف انکوائری بند کرنے کیلئے ڈی جی نیب نے سفارشات چیئرمین نیب کو بھجوا دیں ہیں۔

Facebook Comments