تازہ ترین

تریچ زوندرانگرام کو ملانے والا مین روڈ کئی روز سے بند ہے۔

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی) افسوس صد افسوس زیر نظر تصویر تریچ زوندرانگرم کے مقام پر ایک لاوارث سڑک کا ہے جس کو دریا برد ہوکے تقریبا بیس دن گرز گئے اور یہ آٹھ سو گرانے کا واحد راستہ ہے لیکن اسکا پوچھنے والا کوئی نہیں اور یہ تصویر سرکاری اداروں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے اور یہ واحد راستہ ہے اسکو کراس کرنے کے بعد یوٹیلیٹی اسٹور پولیس چوکی بی ایچ یو ہسپتال ہائی سکول زوندرانگرم ہائی سکول وریمون اور گرین گودام شاگروم آتا ہے اور ہمارے سیاسی نمائندے بھی اسی راستے سے گزر کر تریچ کے غریب عوام کو الیکشن کے ٹائم میں بیوقوف بنانے کے لئے آتے ہیں اور میں کن الفاظ میں انکی تعریف کروں اور کس طرح انکا شکریہ ادا کروں جو ووٹ کے ٹائم میں اکر ہمیں بیوقوف بناکر اپنی مقاصد حاصل کرکے چلے جاتے ہیں اور خود ہمارے ووٹوں سے اقتدار کے مزے لے رہے ہیں خدارا اس غریب عوام کے حال پے رحم کرو میں گزارش کرتا ہوں تمام متعلقہ اداروں سے۔۔۔ ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی صاحب ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان صاحب اور ڈی سی اپر چترال جناب شاہ سعود صاحب اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جناب مکرم خان صاحب اور دیگر متعلقہ اداروں سے ہمارا مطالبہ ہے کہ جلد از جلد ہمارا یہ دیرینہ مطالبہ حل کرے اور اس مشکلات سے عوام کو نجات دلائے اور اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیر کرے اور حکام بالا تک پہنچائے یہ کسی ایک کا مسئلہ نہیں ہم سب کا مسئلہ ہیں وقارالدین شادان کی وال سے نقل (شکریہ)

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button