102

بمبوریت مزدا گاڑی حادثہ۔۔ دو افراد موقع پر جان بحق اور ایک شدید زخمی ہوگئے

چترال (نمائندہ آوازاچترال) چترال کے کالاش ویلی بمبوریت میں جمعرات کے دوپہر مزدا گاڑی کو حادثہ پیش آنے پر دو افراد موقع پر جان بحق اور ایک شدید زخمی ہوگئے۔ چترال پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیور احسان اللہ ولد سلطان یوسف ساکن قولنڈی دیر اپر کی مبینہ غفلت سے پیش آئی گاڑی جس کے قابو سے باہر نکل کر کھائی میں جاگری جس سے صحن ایون کا باشندہ میر طیب شاہ ولد ادینہ شاہ بھی موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ قولنڈی اپر دیر کا باشندہ محیب ولد محمد حضرت شدید زخمی ہوگئے جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ درین اثناء وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے حادثے پر گہرے رنج وافسوس اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدری کا اظہار کیا ہے۔

Facebook Comments