تازہ ترین

پاکستان نے گلگت بلتستان سے متعلق بھارتی بیان مسترد کردیا

اسلام آباد( آوازچترال ) پاکستان نے گلگت بلتستان سے متعلق بھارتی بیان مسترد کردیا ہے ترجمان دفتر خارجہ ، زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی خارجہ امور کا گلگت بلتستان انتخابات سے متعلق بیان غیرذمہ دارانہ ہے. انہوں نے کہا کہ بھارت کا اس معاملہ سے کوئی قانونی، اخلاقی اور تاریخی تعلق نہیں ہے ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارت کے جھوٹے اور من گھڑت دعویٰ سے حقائق بدل نہیں سکتے من گھڑت پراپیگنڈے سے مقبوضہ کشمیر میں بدترین ظلم پر پردہ نہیں ڈالاجاسکتا ہے. ترجمان کے مطابق بھارت نے گزشتہ 72 سال سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وتشدد کا بازار گرم کر رکھا ہے بھارتی جبر کے باوجود کشمیریوں کی تحریک دن بدن مضبوط ہورہی ہے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت مقبوضہ کشمیر پر اپنا غیر قانونی قبضہ فوری ختم کرے. انہوں نے کہاکہ بھارت عالمی ذمہ داری نبھاتے ہوئے کشمیریوں کو خودارادیت کاحق دے خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ صوبائی حیثیت گلگت بلتستان کے عوام کا مطالبہ ہے. اسلام آباد میں وزیراطلاعات ونشریات شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ گلگت بلتستان میں 15 نومبر کو الیکشن ہوں گے الیکشن ریفارمز کے لیے اپوزیشن جماعتوں کو دعوت دی لیکن انہوں نے تعاون نہیں کیا. انہوں نے کہا تھا کہ صوبائی حیثیت گلگت بلتستان کے عوام کا مطالبہ ہے اس حوالے سے اعلیٰ سطح میٹنگ بھی ہوئی مولانا فضل الرحمان نے کشمیر کا سودا کرنے کے الزامات لگائے مولانا فضل الرحمان نے کشمیریوں کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن کی. علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ عمران خان ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اپوزیشن گلگت بلتستان کے معاملے پرسیاست کررہی ہے عمران خان کا وژن ہے جو علاقے پیچھے رہ گئے ہیں ان پر خصوصی توجہ دی جائے. علی امین نے کہا تھا کہ گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات ہوں گے گلگت بلتستان کے لوگوں کوصحت اور تعلیم کی بہترین سہولیات دیں گے گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے کام کررہے ہیں دیامربھا شاڈیم پر کام شروع ہوچکا ہے جو اہم منصوبہ ہے گلگت بلتستان اور کے پی کو ملانے والی سڑک کی منظوری بھی دی ہے.

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button