68

نواز شریف کے اندر میں نے کس چیز کی تڑپ دیکھی ،کسی عورت کیساتھ ناانصافی ہونے پر اس کے گاؤں میں ہیلی کاپٹر اتارتے اورجان ہتھیلی پر رکھ کر جہاں ہیلی کاپٹر نہیں اترتا تھا تو کیا کرتے تھے ؟ شیخ رشید کا کتاب میں انکشاف

اسلام آباد ( آوازچترال )  شیخ رشید احمد صفحہ 199 پر میاں نواز شریف کی طرز حکمرانی کے بارے میں لکھتے ہیں کہ:’’میں نے نواز شریف کے اندر سڑکوں، ریلوے لائنوں، ایئرپورٹوں، صحت افزامقامات کے قیام،سیاحت میں اضافے اوراسپتالوں کی بہتری کیلئے تڑپ دیکھی ہے۔ سیلاب کے دوران بھی متاثرین میں امداد کی تقسیم پر سرتاج عزیز کو شدید اعتراضات تھے لیکن نواز شریف نے سختی سے گاؤں گاؤں اور قریہ قریہ امدادی رقم پہنچائی۔نواز شریف سیلاب سے ٹوٹے ہوئے مکانوں کی اینٹوں میں گارا لگاتے یا کسی عورت کے ساتھ زیادتی ہونے پر اس کے گاؤں میں ہیلی کاپٹر اتارتے اور سیلاب کے دوران جان ہتھیلی پر رکھ کر جہاں ہیلی کاپٹر نہیں اترتا تھا، وہاں پہنچتے۔ تین چیزیں نواز شریف کے پاکستان کے لیے ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ تھیں۔اسحاق خان کے ارادوں کو وہ بہت پہلے بھانپ چکے تھے۔ جنرل آصف نواز اورجنرل اسلم بیگ کی سرگرمیاں انہیں پریشان رکھتی تھیں‘‘۔

Facebook Comments