تازہ ترین

چترال کےعلاقے میراگرام میں گھر میں آگ لگ گئی، گھر کو شدید نقصان پہنچا ہے

اپرچترال( افگن رضا) چترال کےعلاقے میراگرام نمبرایک میں شیر بابر خان کے گھر میں آگ لگ گئی، گھر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ گھر میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ واقعہ منگل کی صبح 9 بجے پیش آیا۔ اکاہ کے رضا کروں نے موقع پر پہنچ کرآگ بجھائی اور بجلی کی ترسیل منقطع کردی۔ جس کی بدولت گھر مکمل طورپر جلنے سے بچ گیا۔ آگ لگنے پر علاقے کے لوگ بھی جمع ہوگئے اور آگ بجھانے میں مدد کی۔ تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button