106

قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امورکا اجلاس ، عبد الاکبر چتراتی شیخ رشید پر برس پڑے

اسلام آباد (آوازچترال ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے اجلاس میں جماعت اسلامی کے مولانا عبد الاکبر چتراتی شیخ رشید پر پڑے اور کہا ہے کہ اپوزیشن پر شیخ رشید نے جو الزامات لگائے وہ قابل مذمت ہے ،کمیٹی کااجلاس ملتوی کیا جائے ۔ پیر کو چیئرمین مجاہد علی کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان خرم آغا نے بریفنگ دی اور کہاکہ 15 نومبر کو گلگت بلتستان میں انتخابات ہو رہے ہیں،سال 2009 میں 12 نومبر کو گلگت بلتستان میں انتخابات ہو چکے ہیں،ایسا کہنا درست نہیں کی نومبر میں انتخابات کرانے کا فیصلہ مناسب نہیں۔ انہوںنے کہاکہ مجموعی طور پر24 نشستوں پر انتخابات ہونے ہیں،سکردو کی 9 گلگت کی 9 اور چلاس کی 6 نشستوں پر انتخابات ہونے ہیں،یقینی بنائیں گے کہ انتخابات میں سیکیورٹی مسائل نہ ہوں،کوڈ آف کنڈکٹ ہر عمل درآمد میں مکمل مدد دیں گے۔ جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی کا کمیٹی اجلاس ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا اور کہاکہ گلگت بلتستان کے معاملے کو شیخ رشید نے بگاڑا ہے،شیخ رشید فوج اور حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چپقلش کا سبب بن رہے ہیں،اپوزیشن پر شیخ رشید نے جو الزامات لگائے وہ قابل مذمت ہے ،کمیٹی کا اجلاس ملتوی کیا جائے ۔ مولانا عبد الکبر چترالی نے کہاکہ اپوزیشن اجلاس میں موجود نہیں ہے۔چیف سیکرٹری گلگت بلتستان خرم آغا نے بتایاکہ متوقع برفباری کی صورتحال سے نبٹنے کی تیاری کر رہے ہیں،منصفانہ آزادانہ انتخابات کی راہ ہموار کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ درکار اقدامات کے لئے 250 ملین روپے رکھے گئے ہیں،الیکشن آ بزرورز کو بھی مدعو کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے ووٹر لسٹ فائنل کریں گے۔

Facebook Comments