تازہ ترینصحت

خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں بڑے حادثے سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی سروسز بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد( آواز چترال نیوز) خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں کسی بھی بڑے حادثے سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی سروسز بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پشاور کے دو ہسپتالوں کو مکمل ایمرجنسی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ایمرجنسی سروس کا آغاز پشاور کے مولوی امیر شاہ ویمن اینڈ چلڈرن اور کوہاٹ روڈ پر نصیر اللہ بابرمیموریل ہسپتال سے کیا جائیگا۔ سہولیات کی فراہمی سے کسی بھی ایمرجنسی میں مریضوں کو بروقت طبی امداد حاصل ہوگی بلکہ دیگر ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوگا۔ صوبے کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ماہانہ 90 ہزار تک مریض ایمرجنسی کا رخ کرتے ہیں۔ خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں 80 ہزار اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ماہانہ 75 ہزار کے قریب مریضوں کا ایمرجنسی میں علاج کیا جاتا ہے۔ پشاور کے دو ہسپتالوں سمیت صوبے کے مختلف اضلاع کے طبی مراکز میں بھی شعبہ حادثات کو مزید فعال کیا جائے گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button