تازہ ترین

محکمہ وائلڈ لائف کی بڑی کارروائی…تین ملزمان حراست میں..شکار شدہ مارخور کے سینگ وگوشت کو قبضہ میں لے لیا

چترال(نمائندہ آوازچترال  )چترال گول نیشنل پارک میں محکمہ وائلڈ لائف نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کندوجال گرم چشمہ سے تعلق رکھنے والے تین ملزمان کو حراست میں لے لیا۔اطلاعات کے مطابق گیارہ ستمبر2020کی شام اطلاع ملنے پر چترال گول نیشنل پارک وائلڈ لائف ڈویژن چترال کے سید حاضر شاہ ڈپٹی رینجر،اعجاز الرحمن ڈپٹی رینجر اور اسرار اللہ ہیڈ واچر نے دیگر اسٹاف کے ہمراہ موقع پر چھاپہ مارکر شکار شدہ مارخور کے سینگ وگوشت کو قبضہ میں لے لیا۔بعدازاں محمد نصیر رینج افیسر نے ڈی۔ایف او کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ گرم چشمہ کی مدد سے ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جہاں ملزمان کی ضمانت منظور نہ ہونے پر انہیں جیل بھیجدیا گیا۔ملزمان نے سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی جسے بھی عدالت نے مسترد کردیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button