59

مجھے سزا دیتے دیتے ملک کو ڈبو دیا، اب ہم اس ملک کو مزید تماشہ نہیں بننے دیں گے،نوازشریف

اسلام آباد( آواز چترال نیوز) سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ مجھے سزا دیتے دیتے ملک کو ڈبو دیا، اب ہم اس ملک کو مزید تماشہ نہیں بننے دیں گے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں نوازشریف نے مختلف کلپس پر مشتمل ایک ویڈیو بھی شئیر کی ہے اور اس کے ساتھ لکھا کہ یہ ہے حقیقت اس احتساب کی جس کے ذریعے آپ کے تین بارمنتخب وزیر اعظم کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، سزائیں دلوائیں گئیں اور اشتہاری قرار دیا گیا۔ مجھے سزا دیتے دیتے ملک کو ڈبو دیا۔ اب ہم اس ملک کو مزید تماشہ نہیں بننے دیں گے۔

Facebook Comments