50

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت ہائیر ایجوکیشن ریسرچ انڈومنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکا اجلاس

پشاور۔26 ستمبر(  آوازچترال ) وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت ہائیر ایجوکیشن ریسرچ انڈومنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس کا نعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کی سربراہی میں چار رکنی انوسٹمنٹ کمیٹی کی منظوری دی گئی ہے،کمیٹی ہائیر ایجوکیشن ریسرچ انڈومنٹ فنڈ کے تحت سیڈ منی کی بروقت انوسٹمنٹ یقینی بنائے گی۔ اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہائیر ایجوکیشن ریسرچ انڈومنٹ فنڈایکٹ 2014سے نافذ العمل ہے،ہائیر ایجوکیشن ریسرچ انڈومنٹ فنڈ ابتدائی طور پر پچاس ملین روپے کی سیڈ منی سے قائم کیا گیا تھا جسے بعد ازاں بڑھا کر پانچ سو ملین روپے کر دیا گیا،قانون کے مطابق سیڈ منی سے حاصل ہونے والا منافع سرکاری جامعا ت کے نیچرل سائنس اور سوشل سائنسز کے شعبوں میں ریسرچ کی فنانسنگ کیلئے استعمال میں لایا جاتا ہے،بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سابقہ اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں سرکاری جامعات کے مختلف شعبوں میں متعدد ریسرچ پروپوزلز کی فنانسنگ کی گئی ہے۔اجلاس کے دوران وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ انڈومنٹ فنڈ کے قیام کے مقاصد کا حصول یقینی بنانے کیلئے تمام تر تقاضے پورے کیے جائیں

Facebook Comments