131

چترال میں خودکشی کا خطرناک لہر۔۔ایک ہفتے کے اندر تین نوجوان لڑکیوں کی خودکشی۔وجہ نامعلوم

چترال(نمائندہ آوازچترال)لوئر چترال کے مقام بختولی میں فیروز خان کی بیوی (س)نے نامعلوم وجوہات کی وجہ سے دریاء چترال میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ان کی لاش کو کنس غیر کے مقام پر ریسکیو1122نے دریاء چترال سے نکالکرڈی ایچ کیو ہسپتال چترال منتقل کردیا۔ یاد رہے۔کہ گذشتہ ایک ہفتے کے اندر یہ تیسرا واقعہ ہے۔پہلا واقعہ23ستمبر کو اورغوچ کے مقام ایک شادی شدہ عورت نے خودکشی کی۔دوسرا واقعہ چرون گاؤں میں محمود قادر کی بیٹی نے دریاء چترال میں چھلانگ لگادی۔اور یہ تیسرا واقعہ ہے۔

Facebook Comments