68

”وزیراعظم نے واضح کر دیا ہے کہ سرعام پھانسی کا قانون نہیں بن سکتا کیونکہ ۔۔“ حکومت نے اعلان کر دیا

اسلام آباد (  آواز چترال نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے واضح کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت سر عام پھانسی کا قانون نہیں لا رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان نے واضح کر دیاہے کہ سرعام پھانسی نہیں ہو سکتی ہے ، عمران خان نے کہا کہ عالمی معاہدوں کے باعث ایسا قانون کیسے بن سکتا ہے ۔شیریں مزاری کا کہناتھا کہ زیادتی کے کیسز کی روک تھام کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ، زیادتی کے کیسز میں اب خاندان سمجھوتہ نہیں کر سکتے ، ریپ سینٹر بنے گا جو عدالتوں میں کیسز کو دیکھے گا ۔

Facebook Comments