تازہ ترینکاروبار

جہانگیر ترین کی شوگر مل پر چھاپہ

لاہور ( آواز چترال نیوز) مسابقتی کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین کی شوگر ملز جمال دین والی کے دفتر پر چھاپہ مار کر اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی کمیشن نے 14 ستمبر کو شوگر ملز ایسوسی ایشن کے دفتر سے لئے گئے ریکارڈ کی روشنی میں کی۔ شوگر ملز کے سینئراہلکار سے ہدایات ملنے کے شواہد ملے تھے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ چینی بحران کے دوران شوگر ملز کا سینئر اہلکار مسلسل شوگر ملز ایسوسی ایشن سے رابطے میں رہا۔ شوگر ملز کے مالک پہلے ہی بیرون ملک جا چکے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز جہانگیر ترین نے ایف آئی اے طلبی کے حوالے سے اپنا تفصیلی جواب جمع کرا دیا تھا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button