تازہ ترینصحت

لیڈی ریڈنگ ہسپتال آڈٹ رپورٹ میں 2 ارب 55 کروڑ سے زائد کی بے قاعدگیاں

 پشاور ( آواز چترال نیوز )آڈٹ رپورٹ کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 2 ارب 55 کروڑ سے زائد کی بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیوں کا انکشاف، غیر قانونی بھرتیاں، ہسپتال سامان اور مشینوں کی خریداری میں بے قاعدگیاں ہوئیں ہیں۔ ہسپتال کے مختلف ڈیپارٹمنٹس میں غیر قانونی طور پر بھرتیاں کی گئیں، میڈیکل آلات، دفتری سامان اور فرنیچر کی خرید میں بھی بے ضابطگیاں سامنے آئیں، ہسپتال انتظامیہ نے اشتہارات کی مد میں ایک کروڑ ستتر لاکھ روپے کی بے ضابطگیاں ہوئیں، ہسپتال کے تعمیراتی کام، مختلف بلاکس کی تزئین و آرائیش میں بھی بے قاعدگیاں سامنے آئیں ہیں، ہسپتال کے میڈیکل اور نرسنگ ڈائیریکٹرز کو غیر قانونی طور پر الاونسسز دیے گئے، ہسپتال کے فنانس ڈیپارٹمنٹ نے 3 کروڑ 20 لاکھ کا اضافی جنرل سیلز ٹیکس جمع کیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button