تازہ ترین

بجلی بم گرانے کی منظوری دیدی، یونٹ ایک روپے 62پیسے مزید مہنگا

اسلام آباد ( آواز چترال نیوز )نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے صارفین پر162ارب روپےکا اضافی بوجھ ڈالنےکی منظوری دے دی۔ نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 1روپے62 پیسےفی یونٹ اضافہ کیاگیا ہے،قیمتوں میں اضافہ 20-2019میں ایڈجسمنٹ کی مدمیں کیاگیا۔ قیمتوں میں اضافے سے عوام پر 162ارب کا اضافی بوجھ پڑےگا، قیمتوں میں اضافےکااطلاق اسلام آبادکےنوٹیفکیشن کےبعدہوگا۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ اضافےکےبعد 19-2018کی ایڈجسٹمنٹ ختم ہوجائیں گی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button