تازہ ترینکاروبار

یوٹیلیٹی اسٹورز پر دودھ، گھی، کوکنگ آئل سمیت متعدد اشیاء مہنگی کردی گئیں

اسلام آباد (  آواز چترال نیوز) یوٹیلیٹی اسٹور ز پردودھ، گھی اور کوکنگ آئل سمیت متعدد اشیاء مہنگی کردی گئیں، کوکنگ آئل 17 روپے فی لیٹر اوربرانڈ گھی کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے اضافہ کردیا گیا،جبکہ دودھ کا فی لیٹر پیک 5 روپے مہنگا کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے گھی، کوکنگ آئل اور برانڈ دودھ سمیت متعدد اشیاء مہنگی کردی ہیں، اشیاء مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگی کی گئی اشیاء سے نوٹیفکیشن کا فوری اطلاق ہوگا۔کوکنگ آئل 17 روپے فی لیٹر اوربرانڈ گھی کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے اضافہ کردیا گیا۔شیمپو کی قیمت میں 9سے 20 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ دودھ ایک لیٹر 147سے 152روپے کردیا گیا ہے۔ کپڑے واش کرنے کے ڈیٹرجن، بچوں کی اشیاء ، کافی چائے ، سیریلز کی قیمت میں 20 سے 38 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔  اسی طرح وفاقی حکومت کی جانب سے 94 ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ جولائی میں حکومت نے ادویہ ساز کمپنیوں کو قیمتوں میں 7 سے 10 فیصد اضافہ کرنے کی اجازت دی تھی. ڈریپ کی ڈرگ پرائسنگ پالیسی میں ترمیم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا تھا پالیسی میں ترمیم وفاقی حکومت اورڈریپ کی پالیسی بورڈ کی منظوری وسفارش پر کی گئی‘ادویہ ساز کمپنیوں اور امپورٹرز کو بنیادی ادویات کی قیمتوں میں 7 فیصد جبکہ دیگر ادویات کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافے کی اجازت دی گئی تھی. نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا تمام ادویات کی قیمتوں میں 7.3410 فیصد اضافہ کی اجازت دی گئی ادویہ ساز کمپنیوں اور امپورٹرز کو ریٹیل پرائس میں اضافے کے شواہد ڈریپ میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی جس پر کمپنی کے سی ای او کے دستخط بھی ہونے لازم ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button