تازہ ترینصحت

وومین اینڈ چلڈرن ہسپتال لوئرکی سمری کی منظوری جلدہوجائے گی..وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

پشاور(آوازچترال نیوز )   معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیرزادہ نے گذشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات کی۔ملاقات میں وزیراعلیٰ محمود خان کو چترال میں درپیش مسائل کے حوالے سے درخواست دی گئی۔جس میں سرفہرست چترال میں وویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال تھا چونکہ چترال کے دونوں ڈسٹرکٹ میں کوئی بھی چلڈرن ہسپتال نہیں ہے۔جس پر وزیر اعلیٰ محمود خان نے معاون خصوصی کے پروپوزل کے ساتھ اتفاق کرتے ہوئے محکمہ صحت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے وومین اینڈ چلڈرن ہسپتال جنگ بازار چترال لوئر کو  سمری پٹ اپ کیا، بہت جلد اس سمری کی منظوری ہوجائے گی۔
اس کے علاوہ چترال میں حالیہ سیلاب سے جو نقصانات ہوئے ہیں جس کا وزیراعلیٰ نے چترال کا دورہ کیا تھا اس حوالے سے بھی دونوں اضلاع کے مطالبات پیش کئے گئے اس کے منظوری کے لیے سیکڑی ریلیف کو ہدایت جاری کردی۔
* سیلاب اور زلزلے سے تباہ شدہ سکولوں کی تعمیرنو کی منظوری بھی شامل ہے جن میں جی پی ایس ریری اویر۔ جی پی ایس براڈام عشریت۔ جی پی ایس اویون۔ جی پی ایس رمبور (کیلاش سکول) جی پی ایس موژگول شامل ہے
* اس کے علاوہ یوسی ایون میں قبرستان کے لیے زمین خریدنے کے لئے بھی 5 کروڑ 5 لاکھ روپے کی بھی منظوری دے دی
* چونکہ چترال گرلز ڈگری کالج میں کوئی ہاسٹل نہیں ہے جس پر معاون خصوصی نے 200 بیڈ پر مشتمل گرلزہاسٹل کی تجویز دی جس پر وزیر اعلیٰ نے محکمہ ہایئر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت جاری کردی کہ آنے والے 2021/ 22 کے اے ڈی پی میں شامل کیا جائے جس کے لیے پہلے سے ہوم ورک اور پی سی ون بنائی جائے گی۔
کرونا وائرس کے دوران چونکہ چترال کے سارے ہوٹلز کو کورنٹائین سنٹر بنائے گئے تھے ہوٹل مالکان کے مطالبات بھی وزیر اعلیٰ محمود خان کو پیش کیا گیا جس پر وزیر اعلیٰ نے محکمہ ریلیف کو ہدایت جاری کی کہ اس مسئلے پر غور کیا جائے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button