تازہ ترین

عوام جائے بھاڑ میں چیئرمین اوگرا کی تنخواہ 15 لاکھ روپے ماہانہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(  آوازچترال )حکومت نے چیئرمین اوگرا کی تنخواہ میں 150 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے ان کی تنخواہ 15 لاکھ روپے ماہانہ ہوجائے گی۔روزنامہ جنگ میں خالد مصطفی کی شائع خبر کے مطابق سابق چیئرمین اوگرا کی ماہانہ تنخواہ 6 لاکھ روپےتھی۔ وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں کابینہ ڈویژن کی جانب سےچیئرمین اوگرا کے عہدے کے لیے دوبارہ اشتہار دینے اور تنخواہ 15 لاکھ روپے ماہانہ کرنے کی تجویز پر غور کیا جائے گا۔اس حوالے سے پٹرولیم ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے کہ تنخواہ کے اضافے سے اوگرا کی کارکردگی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے کیوں کہ اوگرا کے دیگر ارکان کی تنخواہ 6 لاکھ روپے ماہانہ ہے، جب کہ ان کی قابلیت اور تجربہ چیئرمین کے برابر ہی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button