تازہ ترین

ے یو آئی ف کے امیر مولانا فضل الرحمان بھی نیب کے ریڈار پر

 پشاور (  آوازچترال)ذرائع کے مطابق نیب نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، نیب ہیڈ کوارٹر کی جانب سے مولانا فضل الرحمن تحقیقات کے لئے خیبر پختونخوا کو احکامات جاری کئےگئے ہیں۔ مولان فضل الرحمن کے آمد سے زائد اثاثوں کے خلاف نیب تحقیقات کریگی، مولانا فضل الرحمن کے آئندہ ہفتے طلب کئے جانے کا بھی امکان ہے، مولانا فضل الرحمن کے بھائی ضیاءالرحمن کے خلاف بھی نیب تحقیقات کر رہی ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو طلب کرلیا۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پر مالی بدعنوانیوں کے الزامات ہیں، مولانا فضل الرحمان کو یکم اکتوبر کو نیب خیبر پختونخوا سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیب نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو طلب کرلیا، ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان سے کہا گیا ہے کہ وہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ثبوت دیں، مولانا فضل الرحمان کو نیب کے پی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر اسرار الحق کے سامنے پیش ہونےکا کہا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس اسلام آباد کے زرداری ہاؤس میں ہوئی تھی جس میں مولانا فضل الرحمان بھی شریک ہوئے تھے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button