47

حکومت کا میڈیا کو انتباہ ،خبردار! کوئی نواز شریف کا بیان مت چلائے ،خلاف ورزی پر سخت ترین سزا کا اعلان

اسلام آباد(  آوازچترال) حکومت نے میڈیا چینلز کو خبردار کر دیا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں نواز شریف کا کوئی بھی بیان مت چلائے،خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی ۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مفرور مجرمنواز شریف نے اے پی سی سے خطاب کیا اور ان کا خطاب نشر ہوا تو پیمرا اور دیگر قانونی آپشن استعمال ہوں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کس طرح ممکن ہے کہ ایک مفرور مجرم سیاسی ایکٹیوٹییز کرے اورقوم کو بھاشن دے، شریف خاندان جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں بول سکتا۔ اتنے جھوٹے ہیں کہ بیماری پر بھی جھوٹ بولتے ہیں۔

Facebook Comments