72

خیبرپختونخوا کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل

 پشاور ( آوازچترال) خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل اور 2 وزراء کو محکمے حوالے کر دیے گئے، اعلامیہ کے مطابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی کو ابتدائی و ثانوی تعلیم کا محکمہ سونپ دیا گیا، اکبر ایوب خان سے تعلیم کا محکمہ لےکر محکمہ لوکل گورنمٹ حوالے کر دیا گیا، قلندر لودھی محکمہ خوراک کا قلمدان لے کر محکمہ مال حوالے کیا گیا، صوبائی وزیر انور زیب کو زکواۃ کا محکمہ سونپ دیا گیا، خلیق الرحمان سے اعلی تعلیم کا محکمہ لے کر محکمہ خوراک حوالے، معاون خصوصی کامران خان بنگش سے بلدیات لے کر اعلی تعلیم کا محکمہ سونپ دیا گیا، معاون خصوصی ریاض خان سے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لے کر سی این ڈبلیو کا محکمہ حوالے کر دیاگیا۔

Facebook Comments