37

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا علاقہ تورکہو کا دورہ ..لوگوں کے مسائل موقع پر حل کئے

اپر چترال (ذاکر محمد زخمی ) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو/ تورکہو کا علاقہ تورکہو کا دورہ اور لوگوں کو درپیش مختلف مسائل موقع پر حل کئے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کے احکامات کی روشنی میں مکرم خان افریدی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو/ تورکہو نے علاقہ تورکہو کا تفصیلی دورہ کیا۔ربنواز خان تحصیلدار مستوج، سب ڈویژنل آفیسر C&W موڑکہو/تورکہو اور زیر تعمیر اجنو تورکہو روڈ کے متعلقہ ٹھیکہ دران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کا مقصد متعدد عوامی مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ دفتری امور کو بھی نمٹانا تھا۔ اے،اے،سی نے سارا دن علاقہ تورکہو میں رہے اور کئی توجہ طلب عوامی سائل جن میں قابل ذکر تورکہو اجنو روڈ کے لئے لییے گئے زمینون کے Assessment کے حوالے سے لوگوں کے تحفظات تھے کو بھی تحصیلدار اور متعلقہ SDO کی موجودگی میں حل کئے۔ مذید برآں دورے کے دوران تورکہو مین روڈ کے اطراف محتلف جگہوں میں تجاوزات کی نشاندھی کرکے چند دنوں کے اندر ان کو بھی ہٹانے کی ہدایت کی گئی۔

Facebook Comments