تازہ ترینصحت

اپر چترال میں 892 مریضوں کا ٹیسٹ منفی آیا اور کل 219مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی..کل 2مریض انتقال کرگئے۔…منہاس الدین

اپرچترال( آوازچترال )  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اپر چترال کے دفتر سے  کورونا وائرس کی اپر چترال میں صورتحال کے حوالے سے تفصیل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مارچ 2020 سے آج تک کل 1278 مشتبہ مریضوں کا ٹیسٹ لیا گیا۔ جن میں 892مریضوں کا ٹیسٹ منفی آیا اور کل 219مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ان مریضوں کو قرنطینہ سنٹرز منتقل کرنے کے بعد ان میں سے 209 مریض صحتیاب ہوگئے اور کورونا کی وجہ سے .. اس طرح اپر چترال میں موجودہ ایکٹیو مریضوں کی تعداد 8ہیں جبکہ گزشتہ چند دنوں میں 167 مشتبہ مریضوں کے نمونے لینے کے بعد ٹیسٹ کے لئے بھیج دیا گیا ہے جس کی رپورٹ آنا باقی ہے۔ یہ نمونے ضلع اپر چترال کے دوردراز کے علاقوں یعنی یارخون، کھوت، موڑکہو، تورکہو اور مستوج سے لئے گئے ہیں۔ مذید برآں یہان اس بات کا ذکر کرنا از حد ضروری ہے کہ کورونا وائرس حتم نہیں ہوا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر سینکٹروں افراد اس سے متاثر ہورہے ہیں۔ اس لئے صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر عمل پیرا رہیں۔ ہماری معمولی سی کوتاہی کسی بڑی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے۔ لہذا احتیاط کریں، سماجی فاصلوں کو فروغ دیں،ماسک اور سنیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائیں اور ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے گریز کریں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button