تازہ ترین

ریاست سوات کے سابق حکمران والئی سوات کی تصویر والا ڈاک ٹکٹ جاری

 سوات (  آوازچترال)ریاست سوات کے سابق حکمران والئی سوات کی تصویر والا یاد گاری ڈاک ٹکٹ جاری، یادگاری ٹکٹ میاں گل عبدالحق جہانزیب کی 33 ویں برسی کے موقع پر جاری کیا گیا۔ 20 روپے والا یادگاری ٹکٹ کا اجرا وزیرا عظم عمران خان کی منظوری کے بعد کیا گیا، والئی سوات نے حکومت پاکستان کے ساتھ وقتاََ فوقتاً مالی معاونت کی، حکومتِ پاکستان کے ساتھ جنگی جہاز فیوری کی خریداری میں بھی مدد کی تھی۔ حکومتِ پاکستان نے والئی سوات کی خدمات پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ والئی سوات 1949 سے 1969 تک سوات کے حکمران رہے۔ میاں گل عبدالحق جہانزیب 14 ستمبر1987ء کو انتقال کرگئے۔ یہ اعزاز شاہی خاندان کا نہیں، سوات کا اعزاز ہے، پوتا میاں گل عدنان اورنگزیب۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button