53

سید ظہیر الاسلام  کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا پولیس سٹیشن بونی کا دورہ اور لوگوں کو سستا انصاف فراہم کرنے کی ہدایت

اپر چترال (ذاکر محمد زخمی )  سید ظہیر الاسلام  کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے پولیس سٹیشن بونی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جناب ذوالفقار تنولی صاحب، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال اور جناب محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہون نے پولیس سٹیشن میں پولیس آفیسران اور پولیس فورس کے جوانون سے ملا اور لوگوں کو سستا انصاف کی فوری فراہمی کے حوالے سے احکامات صادر کیے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال نے تھانہ ہذا اور دوسرے تھا ہ جات کے مسائل سے کمشنر صاحب کو آگاہ کیا۔ کمشنر صاحب نے تمام مسائل تفصیل سے سن لیا اور تمام مسائل جلد حل کرنے کی یقین دھانی کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر آپر چترال نے کمشنر صاحب کو تھانہ بونی کا دورہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Facebook Comments