تازہ ترین

محکمہ بلدیات نے گریڈ 18 اور 19 کے دو آفیسرز کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پشاور(  آوازچترال )  محکمہ بلدیات نے گریڈ 18 اور 19 کے دو آفیسرز کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، دونوں آفیسرز تحصیل میونسپل آفیسر کے عہدوں پر تعینات تھے، معطل ٹی ایم اوز ٹاون 01 پشاور اور تحصیل کوہاٹ میں تعینات تھے، اعلامیہ کے موقف کے مطابق دونوں آفیسرز عمارتی نقشہ جات کی منظوری میں غفلت کے مرتکب ہوئے۔ معاون بلدیات کا کہنا تھا کہ کنسٹرکشن سیکٹر کے حوالے سے غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ،عمارتی نقشہ جات میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button