75

دریا کی مسلسل کٹائی سے چترال شندور روڈ شادر ریشن متاثر ہونے کا خطرہ…ایگزیکٹو انجینئر سی،اینس، ڈبلیو کو دریا کا رخ دوسری طرف منتقل کر نے کے احکامات جاری۔…

اپر چترال(ذاکر محمد زخمی) محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا گاؤں شادر ریشن کا ہنگامی دورہ، دریا کی مسلسل کٹائی سے چترال شندور روڈ متاثر ہونے کا خطرہ اور ایگزیکٹو انجینئر سی،اینس، ڈبلیو ڈویژن اپر چترال کو ہنگامی طور پر دریا کا رخ دوسری طرف منتقل کر نے کے احکامات جاری۔ آج مورخہ 7/9/2020 کو شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے خصوصی احکامات کی روشنی میں محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال بہمراہ شاہ عدنان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور ربنواز خان تحصیلدار مستوج نے گاؤں شادر ریشن کا ہنگامی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد دریا یارخون کے مسلسل کٹائی کی وجہ سے لوگوں کے گھروں اور مستوج شندور روڈ کے متاثر ہونے کے خطرے اور اندیشے کو کم کرنے کے لئے حکمت عملی وضع کرنا تھا۔ چونکہ دریا کی مسلسل کٹائی کی وجہ سے ملحقہ گاؤں روز بروز متاثر ہورہا ہے اور چترال شندور روڈ بھی منقطع ہونے خطرہ ہے۔ انہون نے موقع پر ایگزیکٹو انجینئر C&W اپر چترال کو فوری اور ہنگامی بنیادوں پر دریا یارخون کا رخ دوسری طرف منتقل کروانے کے حوالے سے سخت ترین احکامات صادر کیے۔تاکہ بروقت انتظامات اور کاروائی سے گاؤں اور روڈ کو مذید تباہی سے بچایا جا سکے۔

Facebook Comments