تازہ ترین

پشاور میں خواتین کیلئے پنک بسوں کی سروس شروع کرنے کا فیصلہ

پشاور۔( آوازچترال ) صوبائی حکومت نے پشاور میں خواتین کے لئے پنک بسوں کی سروس شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے پنک بسیں پشاور سٹی سے حیات آبادتک صرف خواتین کے لئے مختص ہو نگی۔ بی آر ٹی کے سروس شروع ہونے کے باوجود خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے بی آر ٹی کی بسوں میں خواتین کی نشستوں پر مردوں نے قبضہ کیا ہوتا ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں خواتین کے لئے تیس سے زائد پنک بسیں چلائی جائیگی۔ جی ٹی روڈ کے ذریعے مختلف روٹس پر سفر کرنے والی خواتین کے لئے یہ بسیں ہو نگی۔ جس میں مردوں کے بیٹھنے پر پابندی عائد ہو گی۔ پنک بسیں چلانے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ یونیورسٹیوں، تعلیمی اداروں کے طالبات، نوکر پیشہ خواتین، وغیرہ کے لئے پنک بسیں ہو نگی۔ پنک بسوں کی سروس شروع کرنے کے لئے لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button