89

پے اینڈ پنشن کمیٹی کے چار ماہ گزرنے کے باوجود سفارشات تیار نہیں ہو سکیں

پشاور( آوازچترال)سول و دفاعی ملازمین کی یکساں تنخواہوں و پنشن میں اضافہ اور تنظیمی ڈھانچے میں اصلاحات کے لئے تشکیل دیئے گئے پے اینڈ پنشن کمیٹی کے چار ماہ گزرنے کے باوجود سفارشات تیار نہیں ہو سکے ۔ وفاقی حکومت نے پے اینڈ پنشن کمیٹی کو خود مختار ، نیم مختار وفاقی اداروں ، کارپوریشن وغیرہ میں ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے نظام میں اصلاحات لانے کے لئے سفارشات کی تیاری کے حوالے سے سابق وفاقی سیکرٹری خزانہ کی سربراہی میں چھ رکنی پے اینڈ پنشن کمیٹی تشکیل دی تھی کمیشن میں سیکرٹری خزانہ خیبر پختونخوا بھی شامل تھے ۔ چار مہینے گزرنے کے باوجود پے اینڈ پنشن کمیٹی کی جانب سے سفارشات تیار نہیں کی جا سکی ۔ جبکہ رواں مالی سال کے بجٹ میں وفاق و خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں بھی اضافہ نہیں کیاگیا ۔ حکومت نے چودہ اپریل کو چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی اور کمیشن کو پندرہ اکتوبر تک سفارشات تیار کرنے کاحکم دیا تھا ۔

Facebook Comments