48

دوہری شہریت والوں کے لیے خوشخبری ۔۔۔حکومت نے اب تک کاسب سے بڑااقدام اٹھالیا

اسلام آباد( آوازچترال )آئین میں ترمیم کے بعد وفاقی کابینہ نے دہری شہریت والوں کوبھی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دیوزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے کے وعدے کیے مگر یہ معاملہ وعدوں سے تکمیل تک نہیں پہنچایا جاسکا تھا، وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا۔ بابر اعوان نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے آئین کے آرٹیکل (1)63 سی کو تبدیل کرنے کے لیے آئینی ترمیمی بل کی منظوری دے دی ہے جسے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا تاہم دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو الیکشن جیتنے کی صورت میں حلف اٹھانے سے قبل دوسری شہریت ترک کرنا ہو گی۔وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور کا مزید کہنا تھا کہ ترمیم کی منظوری کے لیے معاملہ پارلیمنٹ میں لے کر جائیں گے، ترمیم کے بعد اس قانون کے تحت دہری شہریت کا حامل شخص الیکشن لڑنے کا اہل ہو گا، ہارنے کی صورت میں دہری شہریت چھوڑنے کی ضرورت نہیں مگر جیتنے کی صورت میں عہدے کا حلف اٹھانے سے پہلے دہری شہریت چھوڑنا ہو گی۔اس سے پہلے مشیروں اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی دوہری شہریت کا معاملہ بھی سامنے آیا تھا

Facebook Comments