69

نواز شریف نے اپنی پارٹی کا وہ فیصلہ مان لیا کہ تحریک انصاف والے حیران پریشان رہ جائیں

لاہور ( آوازچترال ) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی وطن واپسی کے حوالے سے پارٹی کی جانب سے کیا جانے والا فیصلہ تسلیم کرلیا۔ نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے مسلم لیگ ن کا اہم ترین اجلاس ہوا جس میں تمام رہنماؤں نے نواز شریف کے وطن واپس نہ آنے پر اتفاق کیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم پہلے اپنا علاج مکمل کرائیں اور اس کے بعد وطن واپس آئیں۔ اجلاس کے دوران نواز شریف نے کہا کہ وطن واپس آنا چاہتا ہوں جس پر ان کے چھوٹے بھائی میاں شہباز شریف نے کہا کہ ابھی وطن واپسی کا وقت نہیں ہے، جب وقت ہوگا تب آپ کو ویلکم کریں گے۔ پارٹی رہنماؤں نے کی جانب سے کیا جانے والا فیصلہ نواز شریف نے مانتے ہوئے ابھی وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ کرلیا۔

Facebook Comments