112

خیبر پختونخواہ حکومت کا سرکاری ملازمین کے لیے بلا سود قرضہ دینے کا فیصلہ

 پشاور (نمائندہ  آوازچترال )خیبر پختونخواہ کے سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوش خبری، خیبر پختونخواہ حکومت نے سرکاری ملازمین کے لئے بلا سود اور آسان اقساط پر قرضہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، گھر کی تعمیر،گاڑی،موٹر سائیکل اور سائیکل خریدنے کے لیے قرضہ دیا جائے گا۔ گریڈ 1 سے لیکر 17 تک ملازمین گھر کی تعمیر ،موٹر سائیکل اور سائیکل خریدنے کے لیے قرضہ لے سکتے ہیں،گریڈ 17 سے اوپر تک کے سرکاری ملازمین صرف گاڈی خریدنے کے لیے قرضہ لے سکتے ہیں۔8 ہزار روپے سے لیکر ڈھائی لاکھ روپے تک قرضہ دیا جائے گا ۔

Facebook Comments