122

ریشن تباہ شدہ پل کی جگہے میں سٹیل پل لگانے کے لئے آرمی کی طرف سے ٹیکنیکل ایکسپرٹ پہنچ چکے ہیں …  ڈپٹی کمشنر اپر چترال

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی سے)  شاہ سعود   ڈپٹی کمشنر اپر چترال بہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال،  اور دیگر انتظامی آفیسران کے ساتھ سیلاب سے متاثرہ علاقہ ریشن کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین کے نقصانات اور تباہ شدہ انفراسٹرکچرز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ متاثرین کے نقصانات کا تصدیقی عمل مکمل ہو چکا ہے اور متاثرین کو معاوضہ جات کی ادائیگی بھی کل تک کیا جائے گا۔علاقہ ریشن میں اپر اور لوئر چترال کو ملانے والا تباہ شدہ پل کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ مذکورہ جگہے میں سٹیل پل لگانے کے لئے آرمی کی طرف سے ٹیکنیکل ایکسپرٹ پہنچ چکے ہیں اورسٹیل پل کی روانگی کی گئی ہے اور اگلے کچھ گھنٹوں کے اندر اندر ریشن پہنچا دیں گے۔ اس طرح اس کی تنصیب کا عمل بھی فوری طور پر شروع ہوگا۔ سیلاب سے متاثرہ علاقہ ریشن میں پینے کے پانی کا نظام بھی درہم برہم ہو چکا تھا جس کو بھی پبلک ہیلتھ اینڈ انجنئیرنگ ڈویژن اپر چترال کے زریعے بحال کیا گیا۔

Facebook Comments