تازہ ترین

60 ہزار میڑک ٹن گندم پاکستان پہنچ گئی، آٹا فی کلو 5روپے سستا

 اسلام آ باد۔(  آوازچترال)ا یوکرائن سے 60 ہزار میڑک ٹن درآمد کی گئی گندم پاکستان پہنچ گئی درآمدی گندم پہنچنے کے بعد مارکیٹ میں آٹے کی فی کلو قیمت میں 5 روپے تک کمی آچکی ہے۔  وزرات قومی غذائی تحفظ کے حکام کا کہنا ہے کہ درآمدی گندم کا دوسرا بحری جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا، یوکرائن سے 60 ہزار میڑک ٹن گندم لائی گئی ہے، درآمدی گندم کے معیار کی چیکنگ (آج) جمعرات کی صبح کی جائے گی۔ حکام کے مطابق کوالٹی چیک کے بعد درآمدی گندم کو ریلیز کرنے کی اجازت دی جائے گی، مجموعی طور پر ملک میں ایک لاکھ 20 ہزار میڑک ٹن گندم آچکی ہے۔  حکام نے بتایا کہ پہلے جہاز کے ذریعے آنیوالی 60 ہزارمیٹرک ٹن گندم کی ترسیل ہو چکی ہے، ابھی تک ملک میں آنے والی درآمدی گندم نجی شعبے نے درآمد کی ہے۔ درآمدی گندم کے بعد گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو چکی ہے، کراچی میں گندم 200 روپے فی من سستی ہوئی، آٹے کی فی کلو قیمت میں 5 روپے تک کمی آچکی ہے۔  حکام وزرات قومی غذائی تحفظ نے کہا کہ مزید 60 ہزارٹن درآمدی گندم مارکیٹ میں آنے سے آٹا 3مزید روپے فی کلو سستا ہونے کی توقع کی جارہی ہے، درآمدی گندم کا تیسرا جہاز 8 ستمبر کو کراچی پورٹ پہنچے گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button