50

ریشن..سیلاب متاثرین کی ہنگامی بنیادوں میں امداد کی جائیگی زمینات کی فوری طورپر معاوضہ ادا ئیگی کی جائیگی..ایم پی اے مولانا ہدات الرحمن

اپر چترال(  آوازچترال)ایم پی اے مولانا ہدات الرحمن نے بد ھ کے روز سیلاب سے متاثرہ علاقہ ریشن کا دورہ کیا۔ریشن پل کے قریب ایک مختصر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی ہنگامی بنیادوں میں امداد کی جائیگی متاثرین کو زمینات کی فوری طورپر معاوضہ ادا ئیگی اور آب نوشی سمیت آبپاشی کے نہریں بھی بہت جلد مکمل کی جائیگی۔اُنہوں نے کہا کہ ریشن کے اسٹیل پل کے لئے متعلقہ حکام سے بات ہوگئی ہے دو دنوں کے اندر اسٹیل پل تنصیب کی جائیگی جس سے اپر چترال کے لوگوں کو درپیش سفری مشکلات حل ہوجائینگے۔اُنہوں نے ریشن گول کا بھی دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کرکے انہیں جلد امداد کی فراہمی کی یقین دہانی کی۔دورے میں اُن کے ساتھ پی پی پی اپر چترال کے صدر امیر اللہ،پی ٹی ائی اپر چترال کے جنرل سیکرٹری افتاب ایم طاہر،جے یوآئی اپر چترال کے نائب امیر فتح الرحمن،سابق وی سی چیئرمین شہزادہ منیر اور علاقہ عمائیدن موجودتھے۔

Facebook Comments