55

ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال بونی کا دورہ۔ ہسپتال میں ڈاکٹر ز،، طبی عملوں کی حاضری اور ادویات کی دستیابی

اپرچترال (ذاکر محمد زخمی سے)  شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات کی روشنی میں محمد ریاض خان اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر نے ٹی،ایچ،کیو ہسپتال بونی کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے رونما ہونے والی کسی بھی ناگہانی آفات سے قبل ٹی،ایچ،کیو ہسپتال میں ڈاکٹرز اور دیگر طبعی عملوں کی ہسپتال میں حاضری اور ادویات کی دستیابی کو ہرممکن یقینی بنانے کے حوالے سے تھا۔ دوران انسپکشن انہون نے ڈیوٹی پر موجود میڈیکل آفیسرزاور دیگر طبعی عملے سے ملے۔ ڈاکٹرز اور پیرامیڈک اسٹاف نے ہسپتال کے اندر پانی کی ہر ممکن دستیابی کو یقینی بنانے کے حوالے سے درخواست کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر نے ایس،ڈی،او پبلک ہیلتھ اپر چترال کو ہسپتال کے اندر پانی کی فوری بحالی کے حوالے سے احکامات صادر کیے۔بعد ازان وہ میڈیسن سٹور چیک کئے اور ڈی،ایچ،او اپر چترال کو ضروری میڈیسن کی فوری دستیابی کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ انہون نے مختلف وارڈز کے ساتھ ساتھ ایکسرے، لیبارٹری اورڈریسنگ روم کا بھی دورہ کیا اور ڈریسنگ روم میں صفائی کی ابتر صورتحال پر برہم ہوئے اور ڈی،ایچ،او اپر چترال کو ہسپتال کے اندر محتلف مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے سلسلے میں احکامات صادر کیے۔

Facebook Comments